جنت کے خطے (2) – شیڈز آف بلیو


کراچی سے شمالی علاقوں کی سیر کو نکلے ہم 22 لوگوں کی ٹولی منفی 2 سینٹی گریڈ میں هنزہ سے شاہراہ قراقرم پر درہ خنجراب کی جانب گامزن ہوئ. اس سے پچھلی رات کو تیز بارش اور ہوا نے وہاں کا رخ کیا تھا، جس کی وجہ سے وہاں کا درجہ حرارت بم کراچی والوں کے لئے خاصہ کم ہوگیا تھا. کہنے کو تو صرف 2- تھا لیکن ایسے بلند چٹیل پہاڑوں کی ٹهنڈ بهی اچھی خاصی ہوتی ہے

خیر ہمارا سفر شروع ہوا اور بم ایک بڑی کوسٹر میں روانہ ہوئے
اب پورے رستے کی داستان ایک ساتھ تو نہیں، البتہ اسے ٹکروں میں بانٹ کر آپ کو ضرور سناونگی. یہ اس منزل کے پہلے پڑاؤ کی کہانی ہے یعنی عطا آباد جھیل کی

تقریباً ایک ڈیڑھ گھنٹے کے بل کھاتے رستوں کے بعد جب بم یہ سوچنے لگےکہ آخر کہاں ہے وہ میجیکل بلیو کلر کا پانی جسے ہمارے حساب سے لوگ فوٹوشاپ کر کر کے سوشل میڈیا پے اپ لوڈ کرتے ہیں. اسی وقت کوسٹر رکی اور ایک شارپ سلوپ چڑھ کر بائیں جانب اترنے لگی اور جو منظر ہمارے سامنے لائ، وہ دلوں کو تهام لینے والا تھا. قدرت نے بہت سارے مختلف بلیو پینٹ کےڈبے جیسے  پانی میں گھول کر ملا دیے ہوں! خدا کے شوق بهی کتنے حسین ہیں
ایک خوف شدہ لینڈ سلایڈنگ سے کیا قدرتی آمیزہ نکالا تها. اور تب ہمیں اندازہ ہوا کہ وہ انٹرنیٹ فوٹوز بالکل درست تھیں

فرینڈشپ ٹنل چونکہ بند تها، ہمیں کوسٹر وہاں چهوڑ کے بذریعہ کشتی اسے پار کرنا تھا
اس جهیل کو پار کرتے ہوئے زیادہ بات چیت کچھ ٹھیک نہیں،بلکہ اسکی خوبصورتی کو بنا بولے محسوس کرنا چاہیے. بم میں سے کچھ لوگ تصاویر بنانے میں مگن رہے جب کے کچھ خاموشی سے اس کے رنگ اور ہلکے شور میں خود کو بهلا دینے لگے.  آس پاس کی بلند چٹانوں میں گونجتا ہوا ہمارا شور عجب سریلا سا تھا. سورج کی کرنیں پہاڑوں پر مختلف زاویوں سے ٹکراتی اور بدلے میں مختلف شیڈز آف بلیو نظر آتے.
تقریباً ایک گھنٹے کے اس محصور کن سفر کے بعد بم جهیل کی اگلی جانب پہنچے، جہاں اب ہمیں کوئی وین کر کے درہ خنجراب تک اپنا بقیہ سفر تہ کرنا تها

Attabad lake was formed in January 2010 as a result of landsliding of a dam. It is situated in Gojal, upper Hunza and is also known as Gojal lake.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s